Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کراچی میں بارش سے حکومتی کارکردگی اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے،کاشف سعید شیخ


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 07جولائی2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے پہلی بارش میں ہی بد ترین ٹریفک جام،بجلی بحران اور سڑکیں تالاب بن جانے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے قبل ندی نالوں کی صفائی میں حکومتی غفلت کی وجہ سے بارش اللہ کی رحمت کی بجائے عوام کےلئے سخت آزمائش اور زحمت بن گئی ہے۔ جس سے حکومتی کارکردگی اور بلدیاتی اداروں کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے اس دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے باقی رہی سہی کسر پوری کردی ہے ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں بارش کے دوران چھتیں گرنے اورکرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور شہری حکومت عوامی خدشات کے پیش نظر اگر بارش سے قبل ندی نالوں اور سیوریج سسٹم کو ٹھیک کرتی تو آج یہ تھوڑی سی بارش عوام کےلئے زحمت نہ بن جاتی۔ پہلی ہی بارش میں بلدیہ اور صوبائی حکومت کے تمام تر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ صوبائی رہنما نے زور دیا کہ بلدیاتی ادارے مون سون کے بارشوں میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے بارش کو رحمت کی بجائے زحمت نہ بنائیں۔ صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو مالی وسائل اور اختیارات دے تاکہ وہ بھرپور طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرسکیں۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس