Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ملک میں سیاسی خلا موجود ہے جسے صرف جماعت اسلامی پُر کر سکتی ہے،راشد نسیم


لاہور7جولائی 2020ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی منصوبہ عمل پر عملدرآمد کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں ایک خلا موجود ہے ۔ حکومتی حلقوں کی جانب سے مائنس ون ، ٹو ، تھری کی باتیں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت غیر یقینی کاشکار ہے اور حکومتی صفیں بکھر نے والی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اس خلا کو صرف جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے ۔ عوام نے پی پی ، مسلم لیگ سمیت سب کو ایک بار نہیں بار ہا آزمایا ہے اور ہر بار ان کی آرزوﺅں کا خون ہواہے ۔ ہر حکومت نے عوام کو نئے مسائل اور مصائب سے دوچار کیا۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ ، بددیانت اور دولت کی ہوس میں مبتلا لوگ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، وہ دولت کے بل بوتے پر آتے ہیں اور لوٹ مار کر کے خوب دولت سمیٹ کر چلتے بنتے ہیں ۔ انہیں عوام کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس