مقصد زندگی از سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

میرے لیے تو یہ تحریک عین مقصد زندگی ہے ۔ میرا مرنا، میرا جینا اس کے لیے ہے ۔ کوئی اس پر چلنے کے لئے تیار ہو یہ نا ہو، بہرحال مجھے تو اسی راہ پر چلنا ہے اور اسی راہ پر جان دینی ہے۔کوئی آگے نہ بڑھے گا تو میں آگے بڑھوں گا،کوئی ساتھ نہ دے گا تو میں اکیلا چلوں گا۔ ساری دنیا متحد ہوکرمخالفت کرے گی تو مجھے تن تنہا اس سے لڑنے میں بھی باک نہیں۔