News Detail Banner

سیاست، جمہوریت، انتخابات بلدیاتی اور پارلیمانی نظام کا بنیادی اصول عوامی میںڈیٹ کو تسلیم کرنا ہے۔لیاقت بلوچ

10مہا پہلے

لاہور 12جون 2023ئ

نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے باجوڑ، ملاکنڈ، دیر لوئر اور راولپنڈی میں عوامی اجتماعات، ورکرز کنونشن، میڈیا کارکنان کی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کیا۔ سابق ایم پی اے باجوڑ سراج الدین خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دیر لوئر تیمرگرہ میں کراچی بلدیاتی عوامی مینڈیٹ پر پی پی پی اور سندھ حکومت کے مشترکہ شب خونی واردات کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست، جمہوریت، انتخابات بلدیاتی اور پارلیمانی نظام کا بنیادی اصول عوامی میںڈیٹ کو تسلیم کرنا ہے۔ انتخابی نتائج کے لیے ریاستی طاقت اور انجینئرنگ نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔ 1970ءسے انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کا مکروہ کھیل جاری ہے۔ اب بھی 2012ئ، 2018ءکےانتخابات متنازعہ رہے۔ 2023ءعام انتخابات سے پہلے کراچی بلدیاتی انتخابات کی عوامی مینڈیٹ پر پی پی پی اور سندھ حکومت کا شب خون مارنا آئندہ مدت کے لیے بھی عوامی اعتماد کو خوفناک دھچکا لگنے کا باعث ہوگا۔ کراچی بڑا شہر ہے، میگا مسائل ہیں۔ 14 سال سے پی پی پی حکومت کراچی میں ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کراچی کے مسائل کا ایک ہی علاج ہے کہ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، جماعت اسلامی کی عوامی خدمات کی مہارت ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔ ابھی بھی وقت اور مرحلہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کراچی کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کے لیے جماعتِ اسلامی کے میئرشپ پر اتفاق کرلیں، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا کراچی میں حکومت کو بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کراچی کا اضطراب پورے ملک کو اضطراب میں مبتلا رکھے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب میں انتخابات 2023ءکنونشنز بہت کامیابی سے منعقد ہوگئے۔ 13 جون وسطی پنجاب کا لاہور، 24 جون کو امن جرگہ کوئٹہ بلوچستان اور 16 جولائی اندرون سندھ اضلاع کا انتخابی کنونش ہوگا۔ جماعت اسلامی نے 2023ءانتخابات کے لیے بھرپور مہم کا آغاز کردیا ہے۔ دستک مہم میں گھر گھر ووٹرز کے ساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔ خواتین اور نوجوان انتخابی مہم کا ہر اول دستہ ہیں۔