News Detail Banner

لک میں سیکولر، کرپٹ افراد کو اقتدار میں لانے کے تجربات بری طرح ناکام ہو گئے ہیں راشد نسیم

10مہا پہلے

لاہور 12 جون 2023ئ

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ ملک میں سیکولر، کرپٹ افراد کو اقتدار میں لانے کے تجربات بری طرح ناکام ہو گئے ہیں، ملک کے اصل حکمران نت نئے تجربات سے گریز کریں اور شفاف اور صاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اہل قیادت منتخب کرنے کا موقع دے جو معاشرے کو اسلامی اصولوں پر ڈھال سکے۔

جماعت اسلامی ضلع شرقی کراچی میں حلقہ خواتین کے اراکین و امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں 75برسوں سے حکمرانی کرنے والے ایک ہی طرح کے لوگ ہیں، جنھوں نے امریکا کی سہولت کاری اور استعماری ایجنڈے کو ملک پر نافذ کیا، ان کی وجہ سے معیشت اور معاشرت میں بگاڑ پیدا ہوا۔ وقت آ گیا ہے کہ ملک کے اصل حکمران ٹھنڈے دل سے سوچیں اور امانت دار اور دیانت دار لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیں۔ دنیا میں تبدیلیاں آ رہی ہیں، بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنان دس سال کی پابندی کے بعد باہر نکلیں ہیں، ترکی میں سیکولرازم کا خاتمہ ہوا اور اسلام پسند حکمران آگے آئے، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو بھی قرآن و سنت کے نظام کے مطابق چلایا جائے۔ اس موقع پر ضلعی ناظمہ ندیمہ تسنیم بھی موجود تھیں۔