News Detail Banner

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ”میرے رہنما میرے ہم نوا“ شائع ہو گئی

9مہا پہلے

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ”میرے رہنما میرے ہم نوا“ شائع ہو گئی

لاہور06 جولائی 2023ئ

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی نئی کتاب ”میرے رہنما میرے ہم نوا“ معروف اشاعتی ادارے قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ناشر ادارہ کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی زیرنگرانی چھپنے والی اس کتاب کے بارے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کاوش کو سراہا۔ امیر جماعت نے کتاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نفرتوں اور مخالفتوں کے کلچر کی بجائے احترام اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھانا ہی انسانیت اور ملک و قوم کی خدمت ہے۔ تقریباً چار سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں سید مودودیؒ، میاں طفیل محمدؒ، قاضی حسین احمدؒ، سراج الحق، پروفیسر غفور احمدؒ، پروفیسر خورشید احمد، ڈاکٹر نذیر احمد شہیدؒ، پروفیسر غلام اعظمؒ، لیاقت بلوچ، امیر العظیم، خرم مرادؒ، سید منور حسنؒ، سید علی گیلانیؒ،علامہ خام حسین رضویؒ، پروفیسر حافظ محمد سعید، آغا شورش کاشمیریؒ، مجید نظامیؒ، الطاف حسن قریشی، مجیب الرحمن شامی اور ملک معراج خالدؒ جیسی شخصیات کے قلمی خاکے موجود ہیں۔ علمی ادبی حلقوں نے کتاب کا بھرپور انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک ہزار سے زائد شخصیات پر مضامین نے ملک کی پچاس سالہ سیاسی، سماجی، ادبی اور علمی تاریخ کو اپنے دامن میں سمیٹ لیا ہے۔ اس خوب صورت کتاب کو قلم فاﺅنڈیشن نے خاص اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے۔ عمدگی کے ساتھ کتاب کی اشاعت اس کا طرہ امتیاز ہے۔ عمدہ کاغذ، معیاری کتابت اور بہترین طباعت کے ساتھ ساتھ خوب صورت سرورق اور مضبوط جلد کتاب کی اضافی خوبیاں ہیں، حصولِ کتاب کے لیے فون 0300-0515101 پر رابطہ کریں یا ہمارے آفس واقع یثرب کالونی بنک سٹاپ والٹن روڈ پر تشریف لائیں یا خط لکھیں۔ ہمارا ای میل درج ذیل ہے qalamfoundation2@gmail.com۔