News Detail Banner

ہر مشکل کا حل اسلام کے نظام عدل میں ہے۔حافظ محمد ادریس

9مہا پہلے

لاہور23 جولائی 2023ء


جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہ ترقی کر سکتا ہے نہ باقی رہ سکتا ہے۔اسلام نے عالم انسانیت کو بہترین نظام زندگی عطا فرمایا تھا۔اس میں ہر شخص کے لیے انصاف کی ضمانت تھی۔کوئی بڑا ہو یا چھوٹا،مسلم ہو یا غیر مسلم سبھی کے بنیادی حقوق یکساں اور برابر تھے۔حکمرانوں اور عوام کے درمیان پردے اور آئینی رکاوٹیں نہیں تھیں۔عام آدمی حاکم وقت کا محاسبہ کر سکتا تھا۔حصول انصاف کے لیے حق پر ہونا لازمی تھا،کسی سونے چاندی کی چابی کی ہر گز ضرورت نہیں تھی۔آج ہم مسلمان معاشرے اور اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔کرپشن اور لوٹ مار نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنا کر رکھ دی ہے۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ہر آئے روز مہنگائی،بے روزگاری،بجلی،گیس کا بم عوام پر پھٹتا ہے اوپر کے طبقات اور لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ لینے والوں کو مزید نوازا جا رہا ہے اور عوام کو مزید تباہی کے گڑھے میں دھکیلا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف  اور ورلڈ بینک کی غلامی کا طوق پہن کر خوشی سے جھوم اٹھنے والے اشرافیہ سے کب نجات ملے گی؟اس کا جواب عوام کے پاس ہے۔جماعت اسلامی کے ہر کارکن کو انقلابی پیغام لے کر ہر در اور ہر دل پر دستک دینا ہو گی۔اللہ کے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال اللہ کی غلامی میں دیں گے تو ذلت و رسوائی سے نجات ملے گی۔جماعت اسلامی عوام کو کسی فرد کی طرف نہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین کی طرف بلاتی ہے۔موجودہ فرسودہ نظام کے خلاف بغاوت کرنے اور خود کو اللہ و رسول ﷺ کی غلامی میں دے دینے سے ہر مشکل سے نکل سکتے ہیں۔یہ پیغام ہر فرد تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔