News Detail Banner

ملک اس وقت ترقی کرے گا جب اسے اس کے نظریہ کے شایان شان حکمران ملیں گے۔ راشد نسیم

9مہا پہلے

لاہور26 جولائی 2023ئ

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ینگ صفہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب اسے اس کے نظریہ کے شایان شان حکمران ملیں گے۔ ملک پر مسلط حکمرانوں کے طور اطوار اور طریقے مغرب زدہ ہیں جنھوں نے دوران اقتدار ملک کے نظریے اور جغرافیے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا، ان سے کئی گنا بہتر پڑوسی ممالک کے حکمران ہیں، افغانستان کے درویش صفت حکمرانوں نے ملک میں امن قائم کیا اور اسے استعماری طاقتوں سے نجات دلائی۔ ملک میں نصف صدی سے زائد عرصہ سے تین بڑی پارٹیاں حکومت کر رہی ہیں بقیہ عرصہ ڈکٹیٹروں نے حکومت کی اور اس دوران ترقی، خوشحالی اور امن کا پہیہ جام رہا۔ وقت آ گیا ہے کہ ملک کو اسلامی روایات کے علمبردار حکمران ملیں۔ قوم نے سب کو آزما لیا، اب جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جس کی اہل اور دیانت دار قیادت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتی ہے۔