News Detail Banner

جماعت اسلامی کے نائب امیر کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے دورہ کے لیے 6 رکن وفد نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں دورہ ملتوی کردیا ہے۔

8مہا پہلے

لاہور09 اگست 2023ئ

جماعت اسلامی کے نائب امیر کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے دورہ کے لیے 6 رکن وفد نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں دورہ ملتوی کردیا ہے۔ دریں اثناءلیاقت بلوچ نے مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے ہنگامی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سالہ مدت مکمل ہو گئی، جمہوریت ،پارلیمانی نظام اور آئین کا تقاضا ہے کہ 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں، وفاقی حکومت کے علم میں تھا کہ مردم شماری کی بروقت تکمیل سے اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے پر بروقت انتخابات کرائے جا سکیں گے لیکن بدنیتی اور سیاسی انجینئرنگ کے لئے مردم شماری کے نتائج کی نوٹیفکیشن کے لئے ایسا وقت چنا گیاکہ آئینی ابہام پیدا کر کے انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کریں۔یہ آئین کی روح ہے کہ جمہوریت، عوام کی انتخابی حق کو اولیت ملنی چاہیے۔ مردم شماری پر اعتراضات نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔ متنازع مردم شماری کی بنیادپر عام انتخابات 2023ءکو متنازع نہ بنایاجائے۔ مردم شماری کے تنازعات حل ہوتے رہیں گے اس مرحلہ پر آئینی مدت میں انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان 24 کروڑ عوام کو جمہوری حق سے محروم نہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے خاتمہ کے بعد عبوری نگران حکومت کو قائم ہونا ہے لیکن وزیراعظم میاں شہباز شریف ، اتحادی حکومت کے پارٹنرز اور اپوزیشن لیڈر کے گٹھ جوڑ نے عبوری حکومت کے قیام سے پہلے ہی حالات میں شکوک وشبہات اور تنازعات پیدا کر دیے۔ آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لئے دو ہی راستے ہیں، اولین تو یہ کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان دباو ¿ سے آزاد ہو کر آئینی مدت میں بروقت انتخابات کا انعقاد کرائے اور متنازع مردم شماری کو نظر انداز کر دے۔دوسرا راستہ یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے تنازع سے نکل کر اس مرحلہ پر آئینی مشوروں کے حکومتی بدنیتی سے ٹکراو ¿ کی وجہ سے جمہوریت، انتخابات ، آئین کو لاحق خطرات سے بچاو ¿ کے لئے تمام ججوں پر مشتمل فل بنچ بنائیں اور بروقت انتخابات کے لئے آئین کی تشریح کا آئینی حق اور کردار ادا کریں۔

جاری کردہ