News Detail Banner

ہاکی کی قومی ٹیم نے 13سال بعد شاندار کارکردگی اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

10دن پہلے

لاہور09 مئی 2024ء

مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ہاکی کی قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر پوری ٹیم کو مبارک دی اور کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے۔ ہاکی کی قومی ٹیم نے 13سال بعد شاندار کارکردگی اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا ہے۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے کوئی میچ نہیں ہارا اور اتوار کو اس کا جاپان کے ساتھ فائنل میچ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم ٹیم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہاکی کی قومی ٹیم کی بھرپور سرپرستی کی جائے، کرکٹ کی طرح ہاکی ٹیم کو بھی نقد انعامات و اعزازات سے نوازا جائے۔انھوں نے ہاکی ٹیم کو ویلڈن کہتے ہوئے ان کی بھرپور کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔