سراج الحق سے غزہ کے مفتی اعظم مفتی محمود شوبکی کی ملاقات
12گھنٹے پہلے

سراج الحق سے غزہ کے مفتی اعظم مفتی محمود شوبکی کی ملاقات
لاہو ر 26 اپریل 2025ء
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے غزہ کے مفتی اعظم مفتی محمود شوبکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مفتی محمود شوبکی نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم اور معصوم شہریوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا۔
سراج الحق نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ نہ صرف ان کے لیے دلوں میں غم بلکہ ان کی آزادی اور صہیونی قبضے کے خاتمے کے لیے دعا گو بھی ہیں۔ ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد، فلسطینی عوام کی حمایت اور بین الاقوامی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز بلند کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔