سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے علامہ جواد نقوی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔
23گھنٹے پہلے

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے علامہ جواد نقوی کے ہمراہ اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے کے دوران پانچ روز سے جاری اسر ائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام کا بھرپور جوابی حملے پر تحسین کی اور دہشت گردانہ حملے میں نشانہ بننے والے آرمی کے افسران سمیت جوہری سائنسدانوں اور بڑی تعداد میں عام شہریوں کی شہادت پر پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت کی۔
سراج الحق نے ایرانی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جرات مندانہ اقدام کو سراہا، جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت مسلم امہ کے اتحاد کا ہے، اگر آج متحد ہو کر قابض صہیونی ریاست کا مقابلہ نہ کیا گیا تو کل سب کی باری آئے گی۔ او آئی سی اجلاس بلا کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا اور دشمن کے عملی اقدامات کرنا وقت کا تقاضا ہے، مزاحمت میں زندگی ہے جبکہ مفاہمت بزدلی ہے