News Detail Banner

منی بجٹ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے،امیر العظیم

2سال پہلے

لاہور31 دسمبر2021ء

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے ہے۔ نام نہاد بڑی اپوزیشن نے حقیقت میں حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے کی چھوٹ دے دی۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نورا کُشتی کو قوم مسلسل دیکھ رہی ہے۔ہر موقع پرچور اور چوکیدار آپس میں مل جاتے ہیں، ڈرامہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔

 امیرالعظیم نے کہا کہ جب تک انڈین کلچر میڈیا پر حاوی تھا حکومت نے آنکھیں بند کی ہوئی تھیں اور اب ترکی کے ڈرامے پاپولر ہو رہے ہیں تو ہر ڈرامے پر 30 لاکھ کا ٹیکس لگا دیا گیا ہے، صاف نظر آتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکی وائرس ہے جو ترکی کی ہر راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔