تاریخ

تاریخ جماعت اسلامی 1971 تا 2000


1971

  • البدر نے دفاع وطن کی جنگ لڑی، حکام نے ہار دی۔ 
  • مکتی باہنی اور بھارتی مداخلت کاروں کے مقابل جماعت نے حکومت پاکستان کا ساتھ دیا۔
  • امیر جماعت، قیم اور ناظم ادارالعروبہ مولانا خلیل احمد حامدی نے یورپ اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا۔
  • انڈیا مشرقی بازو پر حملہ آور ہوا۔ سقوط ڈھاکہ کا صدمہ ہوا۔
  • مسٹر ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے حکومت سنبھالی۔

1972

  • بنگلہ نامنظور مہم چلائی گئی۔
  • بھارت میں نوے ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے 250سربراہان مملکت اور مقتدر شخصیتوں کو مولانا کا مراسلہ بھیجا گیا۔
  • 7جون کو تفہیم القرآن مکمل ہوئی۔
  • میاں طفیل محمد پہلی مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے۔
  • ڈاکٹر نذیر احمد ایم این اے کو شہید کر دیا گیا۔
  • سندھی اور اردو بولنے والوں کے درمیان پہلا فساد ہوا۔ 55آدمی ہلاک ہوئے۔
  • پروفیسر غفور احمد نے سمجھوتہ کرانے میں اہم کردار کیا۔
  • میاں طفیل محمد نے دو مرتبہ سندھ کا تفصیلی دورہ کیا۔
  • چودھری غلام جیلانی امیر صوبہ پنجاب بنے۔                           

1973

  • متحدہ جمہوری محاذ بنا پیر صاحب پگارا صدر اور غفور احمد سیکرٹری جنرل بنے۔
  • جماعت نے بلوچستان میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی اور سیاسی حل پر زور دیا۔
  • میاں طفیل محمد کو موچی دروازہ میں بھٹو حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا، بجرم بغاوت مقدمہ چلا 
  • متفق سازی کی مہم چلائی گئی۔ ایک لاکھ فارم بھروائے گئے۔
  • سیلاب زدگان کے لیے بے پناہ کام کیا گیا۔
  • خان سردار علی خان، مولانا عبدالعزیز، آپا حمیدہ بیگم اور صدیق الحسن گیلانی انتقال کر گئے۔
  • محترمہ ام زبیر صاحبہ کو قیم حلقہ خواتین مقرر کیا گیا۔         

1974

  • مولانا مودودی نے منصورہ کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ کل پاکستان اجتماع ارکان منصورہ میں منعقد ہوا۔
  • تحریک تحفظ ختم نبوت چلائی گئی۔
  • بالآخر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا گیا۔
  • مولاناؒ نے MSAکے اجتماع سے نیویارک میں خطاب کیا۔
  • میاں طفیل محمد رابطہ عالم اسلامی کی مکہ کانفرنس اور سپریم کونسل برائے مساجد کی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
  • آزاد جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے کام کو ’’جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر‘‘ کا نام دیا گیا۔
  • مولانا عبدالباری پہلے امیر چنے گئے۔
  • کراچی، پشاور اور پنجاب یونیورسٹی میں سینیٹ کے رجسٹرڈ گریجوایٹس کی تمام نشستوں پر جماعت کے حامی کامیاب ہوئے۔                

1975

  • ہزارہ اورس وات کے زلزلہزدگان کی بھرپور مدد کی گئی۔
  • یوم آزادی صحاب منایا، بند روزناموں اور رسائل کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
  • شیخوپورہ میں پروفیسر غفور احمد کے جلسہ پر بم پھینکا گیا جو بفضلہ پھٹ نہ سکا۔
  • حکومت کی طرف سے روزنامہ جسارت بند کر دیا گیا۔
  • متحدہ جمہوری محاذ کے قومی کنونشن لاہور میں دو ہزار مندوبین شریک ہوئے۔ ہفتہ نفاذ شریعت منایا گیا۔              

1976

  • مولانا جان محمد عباسی پہلے نائب امیر مقرر ہوئے۔ 
  • چترال میں سرکاری جشن سے رقص کا پروگرام ختم کرایا گیا۔
  • سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کی گئی۔
  • صادق آباد کے ڈاکٹر سلیم باجوہ شہید کر دیے گئے۔
  • ملک نصراللہ خان عزیز، چودھری نذیر احمد اور مصباح الاسلام فاروقی انتقال کر گئے۔
  • وکلاء کنونشن منصورہ میں منعقد ہوا۔
  • دیر میں کیے گئے فوجی آپریشن کی جماعت نے مذمت کی۔                

 1977

  • جماعت پاکستان قومی اتحاد میں شامل ہوئی۔ پروفیسر غفور احمد سیکرٹری جنرل رہے۔
  • انتخابات میں 31قومی اسمبلی کی نشستوں پر نمائندے کھڑے کیے گئے۔
  • انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی گئی۔
  • 9جیتے کل سوا بارہ لاکھ ووٹ ملے۔
  • ہل کا انتخابی نشان میاں طفیل محمد کا تجویز کردہ تھا۔
  • دیر کے قبائل اورپ اک فوج میں صلح کرانے میں جماعت نے اہم رل ادا کیا۔                

1978

  • ’پاکستان قومی اتحاد‘ حکومت میں شامل ہوا۔
  • جماعت کو چار وزارتیں ملیں۔
  • اسلامی حدود آرڈیننس کا نفاذ ہوا۔
  • ’عشرہ اصلاح معاشرہ‘ منایا گیا۔
  • پروفیسر عبدالحمید صدیقی انتقال کر گئے۔

1979

  • ادارہ معارف اسلامی لاہور کی بنا رکھی گئی۔
  • آئی پی ایس کا قیام عمل میں آیا۔ پروفیسر خورشید احمد سربراہ ہوئے۔ 40محقق منسلک ہیں۔
  • منصورہ میں دارالعلوم ’مرکزعلوم اسلامیہ‘ قائم ہوا۔
  • روسی فوجیں افغانستان میں داخل ہو گئیں۔
  • جماعت نے اول دن سے جہاد کی حمایت کی۔
  • مہاجرین کے لیے کیمپ لگائے۔
  • پریم نے ریلوے کا ریفرنڈم جیتا۔
  • مشرق کا آفتاب علم و عرفان مغرب میں غروب ہو گیا۔
  • تین براعظموں میں دس مرتبہ نماز جنازہ ادا ہوئی۔
  • قذافی اسٹیڈیم میں نماز جنازہ کی امامت قطرکے عالم ڈاکٹر شیخ یوسف عبداللہ القرضاوی نے کی۔ 
  • 5۔اے ذیلدار پارک میں دفن کیا گیا۔
  • آسماں تیری لحد پر شبنم افسانی کرے۔ (اقبال)             

1980

  • انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز پشاور قائم کیا گیا۔
  • ڈاکٹر ساعد سربراہ ہوئے۔
  • تفہیم القرآ ن کا روسی زبان میں ترجمہ شروع ہوا۔
  • روسی زبان میں 18کتب ورسائل کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
  • ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے PIPO کی بنیاد رکھی۔
  • منصورہ میں دائمی تربیت گاہ کا پہلا دس روزہ پروگرام منعقد ہوا۔
  • قیم جماعت قاضی حسین احمد نے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا۔

1981

  • دارالعروبہ نے تحریکی لٹریچر کی فارسی زبان میں منتقل کرانے کا کام شروع کیا۔
  • امیر صوبہ سرحد ارباب محمد سعید خان انتقال کر گئے۔

1982

  • حجاج کی رہنمائی اور ان سے تعاون کے لیے ادارہ خدمات حج قائم کیا گیا۔
  • امیر جماعت میاں طفیل محمد نے سعودی عرب، مصر، کینیا کا دورہ کیا۔
  • کرنل محمد رشید عباسی امیر جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔
  • تحریک اصلاح معیشت کی بنیاد رکھی گئی۔
  • میثاق ملی کے 7نکات کی وسیع پیمانے پر تشریح کی گئی۔
  • مولانا جان محمد بھٹو، مولانا معین الدین خٹک، سید نقی علی علوی انتقال کر گئے۔

1983

  • ادارہ حلقات قرآنیہ قائم ہوا۔
  • مولانامحمد شریف اور مولانا محمد امین حلیم ذمہ دار ٹھہرے۔
  • رابطۃ المدارس الاسلامیہ کا قیام عمل میں آیا۔
  • شعبہ استفسارات کا قیام عمل میں آیا۔
  • مولانا عبدالمالک، ملک غلام علی، جناب نعیم صدیقی پر مشتمل کمیٹی قائم ہوئی۔
  • شیخ فقیر حسین انتقال کر گئے۔
  • بین الاقوامی پیغام قرآن کانفرنس منصورہ میں منعقد ہوئی۔

1984

  • رابطۃ المدارس الاسلامیہ کے ساتھ 118اداروں کا الحاق ہوا۔
  • سہ روزہ تعلیم القرآن کانفرنس ہوئی۔
  • مرد ارکان کی تعداد 5003اور خواتین ارکان کی تعداد 230ہو گئی۔

1985

  • غیر جماعتی انتخابات میں جماعت کے نمائندوں کو 10قومی اور 17صوبائی نشستوں پر کامیابی ہوئی۔ ایک خاتون ممبر ہوئیں۔
  • سینیٹ میں تین لوگوں کو نمائندگی ملی۔
  • کل 10,91,188ووٹ ملے۔
  • بلوچستان میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر مولانا عبدالحق بلوچ کامیاب ہوئے۔
  • حافظ محمد ادریس نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان مقرر ہوئے۔

1986

  • متحدہ شریعت محاذ بنا۔ قاضی حسین احمد جنرل سیکرٹری بنے۔
  • اہل خانہ کے ہفتہ وار اجتماع منعقد کرنے کی تلقین شروع ہوئی۔
  • متفقین کی تعداد 4لاکھ اور حلقوں کی تعداد 5ہزار کے لگ بھگ ہو گئی۔

1987

  • 6نومبر 47سالہ قاضی حسین احمد نے امارت کا حلف اٹھایا۔
  • چودھری محمد اسلم سلیمی ایڈووکیٹ قیم جماعت بنے۔
  • افغانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم عزم منایا گیا۔
  • آڈیو وژیول پروڈکشن کا قیام عمل میں آیا۔
  • انجینئر منصور صدیقی ڈائریکٹر بنے۔

1988

  • فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے دن منایا گیا۔
  • شعبہ کمپیوٹر قائم ہوا۔
  • امیر جماعت کاروانِ دعوت و محبت لے کر چلے۔
  • 225کارکنان مستقل ہمرکاب تھے 25لاکھ لوگوں سے خطاب کیا گیا۔
  • 6,753 کلومیٹر طویل سفر طے کیا گیا۔
  • اسلامی جمہوری اتحاد بنا، جماعت نے 26امیدوار قومی نشستوں پر کھڑے کیے۔ 8کامیاب ہوئے۔
  • عامرہ احسان صاحبہ رکن قومی اسمبلی بنیں۔
  • اوجڑی کیمپ کا حادثہ ہوا۔ 12لاکھ روپے جمع اور تقسیم کیے گئے۔
  • بموں کے دھماکوں کے خلاف دو ہزار شاعروں، ادیبوں، صحافیوں، کے دستخطوں والی یادداشت روسی سفارت خانے میں پیش کی گئی۔

1989

  • مرکزی میں شعبہ تعلقات عامہ قائم ہوا۔ صفدر چودھری سربراہ ہوئے۔
  • شعبہ نشرواشاعت کے ناظم امیر العظیم مقرر ہوئے۔
  • کل پاکستان اجتماع عام مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہوا ایک لاکھ افراد شریک ہوئے۔
  • امیر جماعت سال کے 365میں سے 200دن دورے پر رہے، اگلے افغان مورچوں تک گئے۔
  • روسی پسپائی کی خوشی میں ہفتہ فتحٔ مبین منایا گیا۔
  • کرنل محمد رشید عباسی انتقال کر گئے۔
  • کشمیر سنٹر قائم کیا گیا۔
  • قافلۂ امن و اخوت، قاضی صاحب کی قیادت میں سندھ کے گوٹھ گوٹھ میں گیا۔
  • چودھری غلام جیلانی مرحوم کا انتقال ہو گیا۔
  •   ؎ اُفق کے اُس پار جانے والو
  • سلام تم پر

1990

مجاہدین کشمیر کی آمد پر ان کے قیام، طعام اور تربیت کا بندوبست کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔

  • کشمیر میں تحریک جہاد کا نقشہ تیار کرنے میں تعاون کیا گیا۔
  • عبدالرشید ترابی امیرجماعت اسلامی جموں و کشمیر منتخب ہوئے۔
  • کشمیر کی جماعت نے اتنخابات میں حصہ نہ لیا اور جہاد کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
  • لاہور میں کسان ریلی کسان بورڈ کے تحت ہوئی۔
  • 25ہزار کسان شریک ہوئے۔
  • آئی جے آئی کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑا گیا۔
  • قومی اسمبلی کی 8اور صوبائی اسمبلی کی 19نشستوں پر جماعت کے نمائندے کامیاب ہوئے۔
  • جماعت نے وزارتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
  • رکو نہیں۔ تھمو ہیں، یہ معرکہ کے ہیں تیز تر
  • نئے سرے سے چھڑ چکی جہاں میں جنگ خیروشر (نعیم صدیقی)

1990

  • ملک بھر میں 11تا18 جولائی ہفتہ انسداد منکرات منایا گیا ۔ 
  • ملک بھر میںپانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، جہاد کشمیر ریلیاں ،کشمیر کانفرنسز۔بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا     انعقاد ۔علماء کا متفقہ فتویٰ کہ جہاد کشمیر تمام مسلمانوں پر فرض ہے ۔
  • اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا ۔    
  • قصاص و دیت کے قانون کی منسوخی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک 
  • حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا جس میں اسلامی جمہوری اتحاد کو منظم     ،متحرک اور فعال بنانے
  •  شریعت بل کو بلاتاخیر پارلیمنٹ سے منظور کرانے 
  • اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو جلد ازجلد روبعمل لانے 
  • فیڈرل شریعت کورٹ کو موثر بنانے کیلئے دستور میں ترمیم کرنے پر زور دیا گیا ۔

1991 

  • عراق پر امریکی حملے پر عالم اسلام کی طرف سے مشترکہ موقف دینے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت پر     منصورہ مرکز میں عالمی اسلامی تحریکوں کے قائدین کا نمائندہ اجتماع     
  • جماعت اسلامی کے قیام کی یاد میں یوم تاسیس پر موچی دروازہ لاہور میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد جس میں ایک     لاکھ سے زائد کارکنوں نے شرکت کی ۔    
  • وزیر اعظم پاکستان نواز شریف منصورہ آئے اور امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ؒکے ساتھ چارگھنٹے طویل     مذاکرات کئے۔بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میںوزیر اعظم نے جماعت اسلامی کے تمام مطالبات تسلیم     کرنے کا اقرار کیا۔ 
  •  یکم فروری کوصوبہ سرحدکے شمالی علاقوںمیں آنے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف     اور بحالی کی سرگرمیاں 
  •  جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ اجتماع عام منصورہ میں منعقد ہوا جس سے جماعت اسلامی سمیت ملک کی      اہم شخصیات نے خطاب کیا۔
  • فتح خوست پر امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کادورہ خوست و کابل 
  • سوڈان حکومت اور فوج میں جاری کشمکش کے خاتمہ کیلئے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کا مصالحتی مشن پر دورہ ٔسوڈان  
  • جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے پاس کردہ شریعت ایکٹ کی حمایت کردی اور اس پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

1992

  • جماعت اسلامی نے حکومت کی طرف سے منشور پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 2مئی کو آئی جے آئی سے لاتعلقی کا     اعلان کردیا 
  • 26اپریل 1992کو فتح افغانستان پر ملک گیر یوم تشکر منایا گیا۔
  • 7فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے حوالے سے الحمراء ہال میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں جماعت اسلامی اور سید مودودیؒ کا کردار کے موضوع پر تین روزہ سیمینار سے قومی اور عالمی اسلامی تحریکوں کے سربراہان کا خطاب۔چار براعظموں کے 28ممالک کی 40تنظیموں کے 75مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی ۔
  • جماعت اسلامی کی اپیل پر پورے ملک میں یوم القدس منایا گیا ۔
  • ستمبر میں تحریک محنت کا کل پاکستان سہ روزہ اجتماع واہ کینٹ میں ہوا جس میں ملک بھر سے ہزاروں محنت کشوں     اور مزدوروں نے شرکت کی ۔ 
  • جماعت اسلامی نے ملک گیر انسداد رشو ت ستانی مہم چلائی اور رشوت کے خاتمہ کیلئے 20نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔
  • امیر جماعت کے انتخابات میںقاضی حسین احمد دوسری بار امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے۔

1993

  • امیر جماعت اسلامی سینیٹر قاضی حسین احمد کا دورہ سوڈان و افریقی ممالک     
  • بھارت میں انتہاپسند ہندوئوں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاج ۔مسجد کی دوبارہ تعمیر     کا مطالبہ 
  • 24مئی کو پاکستان اسلامک فرنٹ کے نام سے انتخابی محاذ کا قیام عمل میں آیا ۔جماعت اسلامی نے ملک بھر     سے آئے ہوئے پانچ سو جید علماء کے کنونشن کی تجاویز کی روشنی میں اسلامک فرنٹ قائم کیا۔
  • 15تا28فروری امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر قاضی حسین احمد نے کابل کا دورہ کیا۔امیر جماعت نے برہان الدین ربانی،احمد شاہ مسعود ،گلبدین حکمتیار اور عبدالرب رسول سیاف سمیت افغان قیادت سے ملاقات کی ۔
  • امیر جماعت قاضی حسین احمد نے سوڈان ،ابوظہبی ،برطانیہ ،بوسنیا ،سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے دورے کئے ۔
  • ستمبر میں امیرجماعت کی اپیل پر ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ 
  • امریکہ ،برطانیہ ،فرانس، ایران کے سفیروں اور سیکریٹریز خارجہ نے منصورہ کا دورہ کیا۔

1994

  • جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان گرائونڈ میں شہدائے کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرنس میں شہداء کے خاندانوں ،والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
  • جمعیت اتحاد العلماء کے تحت منصورہ میں اتحاد امت کانفرنس ہوئی جس میں اندرون اور بیرون ملک سے زعمائے امت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
  • اکتوبر 94کے انتخابات میں منفی نتائج پر شدید تنقید کے بعد امیر جماعت نے 19جنوری کو استعفیٰ دے دیا
  • 22جنوری کو ہونے والے شوریٰ کے اجلاس میں استعفیٰ قبول کرکے چوہدری رحمت الہٰی کو عارضی امیر منتخب کرلیا گیا
  • 27فروری کو امیر جماعت کے انتخاب میں قاضی حسین احمد صاحب دوبارہ بھاری اکثریت سے امیر جماعت منتخب ہوئے 
  • امیر جماعت نے 28مئی تا 2جون ترکی کا دورہ کیا اور رفاہ پارٹی کے زیر اہتمام جشن فتح استنبول میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
  • امیر جماعت نے 18تا26جون برطانیہ کے شہروں لندن ،برمنگھم ،لیسٹر ،نیلسن ،بریڈ ہوم ،اولڈہم ،مانچسٹر اور گلاسگو میں بڑے بڑے اجتماعات اور کشمیر کانفرنسوں میں خطاب کیا۔


1995

  • امیر جماعت سینیٹر قاضی حسین احمد کی کوششوں سے شیعہ سنی سمیت تمام مسالک کو متحد کرکے 24مارچ 1995        کو ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی گئی۔ ملی یکجہتی کونسل کی اپیل پر ملک گیر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کادن منایا گیا۔
  • اس سال حکومت نےest Ban Treaty  Coprehensive T(CTBT)پر دستخط کی ناپاک     جسارت کی ۔جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور لیاقت باغ راولپنڈی میں     جلسہ عام ہوا ۔
  • ترجمان القرآن کی اشاعت اور ڈسٹری بیوشن بڑھانے کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی  
  • جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس منصورہ میں ہوئی۔دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی 
  • کراچی میں دہشت گردی کے خلاف اور کراچی کے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن منائے گئے
  • نفاذ شریعت کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کئے گئے اور مالاکنڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
  • بزنس فورم کے زیر اہتمام انٹر نیشنل بزنس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی
  • 8,9,10نومبر مینار پاکستان پر سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
  • الحمراء ہال میں انٹرنیشنل کشمیرکانفرنس ہوئی جس میں اسلامی تحریکوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ 
  • کل پاکستان امرائے اضلاع کا اجتماع منعقد ہوا

1996

  • سوڈان میں نئے پارلیمانی نظام حکومت پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا اور ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔
  • 24جون کو بے نظیر حکومت کی کرپشن کے خلاف راولپنڈی میں دھرنا دیا گیا ۔پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے 3کارکن شہید ،70زخمی ہوگئے ۔شہداء کی یاد میں 25جون اور 3جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 4جولائی کو حلقہ خواتین کا تین روزہ اجتماع ارکان منعقد ہوا۔
  • 6اگست کو امیر جماعت کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی ۔
  • 24اگست کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر قاضی حسین احمد نے سینیٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
  • امیر جماعت نے 168دنوں میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہرو ں کے 229دورے کئے اور جلسوں سے خطاب کیا جس سے پوری قوم کی زبان پر احتساب کا مطالبہ جاری ہوگیا۔
  • 27,28اکتوبر کو بے نظیر حکومت کے خلاف دھرنا ،5نومبر کو صدر پاکستان فاروق لغاری نے اسمبلی توڑ دی
  • 20دسمبر کو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان خرم مراد صاحب لندن میں رحلت فرما گئے ۔
  • ترکی میں نجم الدین اربکان کی رفاہ پارٹی کی کامیابی پر امیر جماعت اسلامی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ترکی گئے جہاں انہوں نے عالمی اسلامی تحریکوں کے زعماء کی کانفرنس سے خطاب کیا اور عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں

1997

  • قیام پاکستان کے 50سال مکمل ہونے پر منصورہ آڈیٹوریم میں ’’کیا کھویا کیا پایا‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار
  •  نواز شریف حکومت کی طرف سے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے پر 28فروری کوملک گیر یوم احتجاج منایا گیا
  • ملک بھر کی تمام ڈویژنز کے اجلاس اور اجتماعات ہوئے ۔برادرتنظیمات کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران کا اجتماع 
  • ملک میں احتساب کے نظام کو موثر بنانے کیلئے جنرل محمد حسین انصاری کی سربراہی میں احتساب سیل کا قیام عمل میں آیا 
  • 20اگست کو امیر جماعت قاضی حسین احمد کی گرفتاری اور کنڈ ریسٹ ہائوس میں نظر بندی 
  • 22اگست کو امیر جماعت کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔
  • ترکی ،ایران ،بنگلا دیش ،سوڈان اور تاجکستان کے وفود کو استقبالیے دیئے گئے ۔
  • پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی میں چیف جسٹس آف پاکستان کی شرکت ۔
  • امیر جماعت نے ’’تحریک احتساب‘‘اور ’’تحریک نفاذ شریعت‘‘دو ران ملک بھر کے دورے کرکے عوام کو منظم کیا
  • امیر جماعت نے برطانوی حکومت کی دعوت پر لندن میں کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب فرمایا 
  • امیر جماعت نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے اجتماع عام اور اسلامی چھاترو سنگھو کے اجتماع عام میں شرکت کی اورخطاب فرمایا

1998

  • 6جنوری کو جمعہ کی چھٹی کی بحالی کیلئے پورے ملک میں یوم احتجاج 
  • 3اپریل کو محترم امیر جماعت کی قیادت میں کہوٹہ بچائو ریلی اسلام آباد میں منعقد ہوئی 
  • 21مئی کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے جماعت کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس لاہور میں ہوئی
  • 9اگست اڈہ پلاٹ رائیونڈ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کرپشن کے خلاف احتجاجی جلسہ عام ہوا
  • یکم ستمبر کو پورے ملک میں نفاذ شریعت کیلئے 
  • 14ستمبر محترم امیر جماعت کی زیر قیادت پارلیمنٹ کے سامنے سی ٹی بی ٹی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ 
  • 23.24.25اکتوبر کو فیصل مسجد اسلام آباد میں جماعت کا تاریخی اجتماع عام منعقد ہوا۔
  • 6دسمبر نواز حکومت نے 97ء میں CWCپر دستخط کرنے کے بعد سی ٹی بی ٹی پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا تو جماعت نے پورے ملک میں اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے 
  • 18دسمبر عراق پر امریکی حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔
  • 21دسمبر کو کو سووا کے مظوم مسلمانوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی منایا گیا۔

1999

  • 15جنوری یوم القدس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
  • 30جنوری تا5فروری ملک بھر میں ہفتہ جہاد کشمیر منایا گیا۔
  • 20فروری کو بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے،مال روڈ لاہور پر بہت بڑے مظاہرے کی قیادت امیر جماعت نے کی ۔حکومت نے واہگہ بارڈر سے مینار پاکستان تک ریڈ کارپٹ بچھا رکھا تھالیکن جماعت کے شدید احتجاج کی وجہ سے واجپائی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہائوس تک لایا گیا
  • 21فروری کو لاہو ر میں جلسہ کے دوران پولیس نے سینکڑوں کارکنوں اور قائدین کو گھیر ا ڈال کر گرفتار کرلیا اوربدترین تشدد کے بعد قیدیوں کی گاڑیوں میں بھر کر ملک کی مختلف جیلوں میں بند کردیا۔
  • 26فروری کو اسیران کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 4تا  6مارچ کو امیر جماعت نے لاہور تا راولپنڈی تک احتساب کاروان کی قیادت کی ۔
  • 11تا 16اپریل احتساب کاروان ’’ٹرین مارچ‘‘ قائم مقام امیر سید منورحسن کی قیادت میں پشاور سے کراچی  تک چلایا گیا۔ہر بڑے اسٹیشن پر بڑے بڑے جلسہ ہائے عام ہوئے ۔
  • 23مارچ کو مینار پاکستان پر تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی 
  • 8مارچ ۔محترم امیر جماعت خرابی صحت اور آپریشن کیلئے رخصت پر چلے گئے ۔
  • 28مئی کو ایٹمی پروگرام کے تحفظ کیلئے پورے ملک میں جلسے اور احتجاجی پروگرام منعقد کئے گئے ۔
  • خواتین کا سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام ہوا،شباب ملی کا دوروزہ کنونشن ہوا
  • 6جولائی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نواز کلنٹن اعلامیہ پر یوم احتجاج منایا گیا۔
  • راولپنڈی ،پشاور،کوئٹہ ،لاہور میں کارگل ریلیاں اور بڑے بڑے جلسہ عام منعقد ہوئے ۔
  • 22اگست کو جہاد کشمیر کی پشیبانی اسلام آباد خواتین کی فقید المثال ریلی منعقد ہوئی ۔
  • اسلامی جمعیت طالبات کا سہ روزہ اجتماع عام ہوا۔
  • پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور صوبہ سرحد کے تنظیمی اجتماعات اور ذمہ داران کے کنونشن منعقد ہوئے 
  • ملک میں بدترین خشک سالی پر منصورہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور امیر جماعت نے خطاب کیا۔
  • چیچنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔

2000

  • 31تا 5فروری ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔5فروری کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 14فروری کو چیچنیا کے سابق صدر ذیلم خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔
  • 21فروری کو ملک بھر میں نواز حکومت کے مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • 23مارچ کو ملک میں CTBT ریفرنڈم کروایا گیا۔
  • 27مارچ کو امیر جماعت کی صدارت میں منصورہ میںدینی جماعتوں کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔
  • 19مئی کو دینی جماعتوں کی اپیل پر سی ٹی بی ٹی کے خلاف ملک بھر میں کامیاب ہڑتال کی گئی۔
  • 13جون دینی جماعتوںکے سربراہان کا اجلاس منصورہ میں منعقد ہوا۔
  • محترم امیر جماعت نے سعودی عرب ،برطانیہ ،سوڈان ،امارات ،قطر ،ایران ،اٹلی ،سوئٹزر لینڈ اور ڈنمارک سمیت 18ممالک کا دورہ کیا۔ عالمی کانفرنسوں میں شرکت کی اور جماعت کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کیا۔
  • 27.28.29اکتوبر سہ روزہ کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ ہوا۔
  • بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا ء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
  • 17دسمبر پورے ملک میں حکومت اور نواز شریف ڈیل کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔
  • ملک بھر میں یوم القدس بھرپورطریقے سے منایاگیا۔



تاریخ 1941 تا 1970  - تاریخ 1971 تا 2000  -  تاریخ 2000 تا 2020