News Detail Banner

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قومی انتخابات کے انعقاد کے لیے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس

1سال پہلے

لاہور25 اپریل 2023ء

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی قومی انتخابات کے انعقاد کے لیے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم  کے دفتر گارڈن ٹاون میں ہوا جس میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید نے شرکت کی جبکہ نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ امیر العظیم کے ہمراہ تھے۔ اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی تجاویز پر غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے سیاسی پارٹیوں کے مذاکرات کو جلد از جلد نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ اجلاس میں طے پایا کہ تازہ صورتحال پر پارٹی قائدین سے مشاورت کی جائے گی۔ دونوں اطراف میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کو قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائیلاگ کرنا ہوں گے اور یہ کہ انتخابات ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ عوام اس ملک کے وارث ہیں اور انھیں کا فیصلہ حتمی ہو گا،سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے عوام کو ماحول فراہم کریں۔