News Detail Banner

مالاکنڈ، دیرلوئر، دیر اَپر، راولپنڈی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور لیہ کروڑ لعل عیسن میں جماعت اسلامی کے عظیم الشان اور تاریخ ساز عوامی جلسے ہوئے ہیں۔ لیاقت بلوچ

7مہا پہلے

لاہور12 ستمبر 2023ء

نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے لاہور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل ہمیشہ ان لوگوں کا ہوتا ہے جو ہر طرح کی غلامی کو پامال کرکے صرف اللہ کی غلامی اور بندگی قبول کر لیں۔جماعت اسلامی کے کارکنان پاکستان کی بحران در بحران کی صورتِ حال میں عزم وہمت کے ساتھ عوام میں اُمید، بیداری اور جھوٹ فریب وظلم کے نظام سے نجات کے لئے حوصلہ پیدا کردیں۔ باطل ماحول نے عوام پر اخلاقی، تہذیبی، معاشی اورمعاشرتی تباہی مسلّط کر دی ہے۔ کارکنان خوش خلقی، قرآن وسُنت کے پیغام اور دلیل کے ساتھ عوام کو قائل کریں۔ عوام پریشان اور مایوس ہیں، عوام نجات دہندہ کی تلاش میں ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مالاکنڈ، دیرلوئر، دیر اَپر، راولپنڈی، رحیم یار خان، مظفرگڑھ اور لیہ کروڑ لعل عیسن میں جماعت اسلامی کے عظیم الشان اور تاریخ ساز عوامی جلسے ہوئے ہیں، کراچی میں عوامی خدمت کے متاثرکن اور نوجوانوں کے لئے ولولہ انگیز پروگرام ہو رہے ہیں۔ ملک میں بحرانوں اورعدم استحکام کے ماحول میں بھی جماعت اسلامی ظلم وجبر، کرپشن ا ور لاقانونیت کے نظام کے خلاف عوامی بیداری کے چراغ روشن کر رہی ہے۔ عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب باری جماعت اسلامی کی ہے۔ جماعت اسلامی ہی بحرانوں سے نجات کا حل ہے۔

لیاقت بلوچ نے پی پی 168 کے امیدوار اور نائب امیر ضلع احمد سلمان بلوچ کی جانب سے قائدین اور حلقہ کے موثر افراد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ لیاقت بلوچ، ضیاء الدین انصاری، اظہر بلال، خالد بٹ اور سیّد مستقیم معین نے خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پشاور میں گورنرہاؤس کے باہر 19،18، 20 ستمبر اور لاہورپنجاب گورنرہاوس کے باہر 21، 22، 23 ستمبر کو مہنگائی، بجلی بحران اور جان لیوا تباہ کن اقتصادی بحران کے خلاف پُرامن احتجاج ہو گا۔ 2?ستمبر کی کامیاب ہڑتال کے بعد عوام کو ریلیف دلانے کے لئے مسلسل احتجاج ناگزیر ہے۔