News Detail Banner

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بیرونِ ملک دورہ پر روانہ ۔ لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیرِمقرر

7گھنٹے پہلے

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بیرونِ ملک دورہ پر روانہ ۔
اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب میں لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیرِ جماعت اسلامی پاکستان کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی یہ کارروائی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے مکمل کرائی۔
تقریب کے موقع پر جماعت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ناظمین بھی موجود تھے۔ حلف برداری کے بعد رہنماؤں نے دعا کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اپنی تحریکی و فلاحی جدوجہد جاری رکھے گی۔