News Detail Banner

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے شرکائ پربہیمانہ تشدد کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے

2گھنٹے پہلے

سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کے شرکائ پربہیمانہ تشدد کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے
اپنے آئینی حقوق کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر سندھ حکومت نے ظلم کی بدترین مثال قائم کی ۔لیا قت بلوچ ،ضیائ الدین انصاری، عبد الرزاق عباسی،ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر کا مظاہرین سے خطاب۔
پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے۔مقررین

کراچی میں پر امن دھرنا کے مظاہرین پر شیلنگ ، ظالمانہ تشدد اور سندھ حکومت کی فسطائیت کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی ، لاہور،پشاور اور کوئٹہ سمیت مظفر آباد گلگت بلستان اور ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے سندھ حکومت کے بہیمانہ ظلم اور پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے حکومت اور سندھ پولیس کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی ۔مظاہروں میں عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین نے جما عت اسلامی کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے درج تھے ۔لاہور میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، امیر حلقہ ضیائ الدین انصاری ایڈووکیٹ اوراظہر بلال نے کی ۔
لیاقت بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے بنیادی حقوق اور بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلے تھے، مگر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کا انتظامی ڈھانچہ عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو چکا ہے اور مسائل کے حل کے بجائے آواز اٹھانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیائ الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پرامن دھرنے کے شرکائ پر مبینہ پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشروں میں اختلافِ رائے کو برداشت کیا جاتا ہے اور طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں بلکہ مزید پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم اور ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور وہاں کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہری اپنے حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، نہ کہ ان پر مقدمات قائم کیے جائیں۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ منظم اور پُرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور جمہوری طریقے سے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتے رہیں۔ امیر جنوبی لاہور مرزا عبدالرشید نے کہا کہ کراچی کے عوام طویل عرصے سے بلدیاتی مسائل، پانی کی قلت، ٹوٹی سڑکوں اور دیگر شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کے بجائے طاقت کا استعمال قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی ایک پُرامن، جمہوریت پسند جماعت ہے جو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔کراچی میں مظاہرین پر تشدد کے خلاف ہزارہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے امیر صوبہ عبدالرزاق عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس حق کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت کا طرزِ عمل آمرانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے اور پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں عوامی آواز کو دبانے کی روایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
امیر صوبہ نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی ایک پرامن، آئینی اور جمہوری جماعت ہے جو ہر سطح پر عوام کے حق، انصاف اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے آواز دبانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔احتجاج کے اختتام پر مظاہرین نے سندھ حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور کراچی کے مظلوم اساتذہ اور کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ سندھ اسمبلی پر دھرنے کے شرکائ پرتشدد وگرفتاریوںکے خلاف بدین،دادو،سکھر،جیکب آباد،گھوٹکی،لاڑکانہ،شکارپور،کندھکوٹ،نوشہروفیرو،ٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ ،کوٹری،ٹنڈومحمد خان سمیت سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔تشدد گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی اورپیپلزپارٹی کی بدترین فسطائیت ہے ، ممتازحسین سہتو،حافظ نصراللہ چنا، حزب اللہ جکھرو،الطاف ملاح،امداداللہ بجارانی، زبیرحفیظ ،علی مردان شاہ،موسیٰ ببر ، مولانا عمر ودیگر رہنمائوں کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے تحت بلدیاتی مسائل کے حل اور اپنے جائزحقوق کے حصول کے لیے سندھ اسمبلی پرجینے دوکراچی کو دھرنے کے شرکائے کوروکنے پولیس تشدد شیلنگ اورگرفتاریوں کے خلاف امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں سکھر،دادو، جیکب آباد،،گھوٹکی،لاڑکانہ،شکارپور،کندھکوٹ،نوشہروفیروز،ٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ ،کوٹری،ٹنڈومحمد خان اورنواب شاہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے،شرکائنے کراچی کو جینے دو کراچی کو پانی بجلی دو ، کراچی کو اپنا حق دو اورسندھ حکومت کے آمرانہ اقدامات کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اپنے خطاب میں دھرنے کے شرکائپرپولیس تشد کی سخت مذمت اورحقوق انسانی شدید پامالی قراردیتے ہوئے کہاکہ مرادعلی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے پرامن شہریوں پر ریاستی دہشگردی، گرفتاریاں اورتشدد فسطائیت کا مظاہرہ کرکے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح کے اوچھے ہتکنڈوں سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو ڈریا دھمکایا اوردبایا نہیں جاسکتا۔شہری مسائل کے حل اورعوامی حقوق کے لیے کراچی تاکشمورجماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔نوشہروفیروزمیں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو،امیرضلع نعیم کمبوہ،کندھکوٹ پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا امیرضلع غلام مصطفیٰ میرانی،سکھرمیں پریس کلب پر مظاہرے سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ حزب اللہ جکھرو،سلطان لاشاری،،شکارپور میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی،ٹنڈومحمد خان میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف ملاح، بدین پریس کلب پرمظاہرے سے امیرضلع علی مردان شاہ گیلانی،دادو میں امیرضلع محمدموسیٰ ببر، کوٹری میں امیرضلع محمد عمر،ٹنڈوالہیارمیں امیرضلع آصف یاسین،رائوجاویدخان نے بھی خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے جماعت اسلامی مری کے زیر اہتمام کراچی کے واقعہ پر اسلام آبادمیں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی امیر ضلع غلام احمد عباسی دیگر قائدین شریک ہوئے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کراچی کے حقوق کی بات کرنے،بنیادی ضرورتوں کا مطالبہ کرنے والے پر نہتے عوام اور کارکنان پر لاٹھی چارج، شیلنگ، تشدد، گرفتاریوں، کی شدید مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت اور قبضہ میئر کو خبردار کرتے ہوے کہا پولیس گردی فسطائیت کا مقابلہ ہم پہلے بھی کرتے آئے ہیں۔کراچی کا احتجاجی پورے ملک میں پھیل گیا ہے ہم کراچی کے شہر یوں کےساتھ ہیں۔
فیصل آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ میں زون پی پی 112 اور پریم یونین کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت زونل امیر محمد آصف اسلام، قیم زون و چیف آرگنائزر پریم یونین خالد محمود چوہدری، زونل صدر ظہیرالدین بابر، باؤ طاہر، سید ریاض حسین شاہ، کرامت علی اور شیخ محمد اسماعیل نے کی۔مقررین نے کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی اور اسے جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔