News Detail Banner

ایران پر حملہ مسلم دنیا پر حملہ ہے، تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

14گھنٹے پہلے

ایران پر حملہ مسلم دنیا پر حملہ ہے، تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

لوئردیر ( )جماعت اسلامی ضلع لوئر دیر کے زیر اہتمام ایران پر حملے کے خلاف احیاء العلوم بلامبٹ سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا جو بلامبٹ پل سے ہوتا ہوا گورگوری چوک تیمرگرہ پہنچا، جہاں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اس دوران “امریکی و اسرائیلی دہشت گردی نامنظور”، “ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں” اور دیگر نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ مسلم دنیا کے خلاف سازش ہے جس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔ گورگوری چوک میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے امیر مولانا اسد اللہ، جنرل سیکرٹری محمد شعیب،سیکرٹری اطلاعات ملک شیر بہادر خان، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر حفیظ اللہ خاکسار اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو اس صورتحال پر مشترکہ اور مؤثر آواز اٹھانی چاہیے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایران پر حملوں کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔