جماعت اسلامی کے تحت ایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف سندھ بھرمیں پر پرامن مظاہرے
14گھنٹے پہلے
جماعت اسلامی کے تحت ایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف سندھ بھرمیں پر پرامن مظاہرے
ایران پر حملہ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خاندان سمیت ہزاروں افراد کی شہادت بین الاقوامی قانون ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کھلی دھشتگری ہے۔ عالم اسلام کو اتحاد امت کا مظاہرہ کرنا چاہیے،
صوبائی امیر کاشف سعید شیخ، امداد اللہ بجارانی، ودیگر رہنماؤں کا احتجاجی مظاہروں سے خطاب*
کراچی6مارچ 2026(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پرجمعہ کوایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف کراچی تا کشمور سندھ بھر میں پرامن مظاہروں کا انعقاد کیا گیااحتجاجی مظاہروں سے صوبائی و مقامی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امریکہ کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جبکہ مقررین نے امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے ، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خاندان سمیت شہید کرنے والے عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشتگردی قرار دیا۔رہنماوں کا کہنا تھاکہ امریکہ و اسرائیل نے بلاجواز حملی کرکے سپریم لیڈر و اہل خانہ سمیت دس ہزار سے زائد بے گناہ شہریوں کا قتل عام کے عالمی قوانین، حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور پوری انسانیت کو شرما دیا ہے۔چوہوں بلیوں اور پردوں کے حقوق کی بات کرنے والوں نے طالبات کے اسکول پر بمباری کے ذریعے درجنوں طالبات کو شہید کرکے کھلی درندگی کا ارتکاب کیا ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی میں عالم کفر یہود و نصارٰی متحد ہے اس صورتحال میں مسلم ممالک کو بھی اتحاد امت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ملکر مقابلہ کرنا چاہیے ۔ پوری قوم امریکی و اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ حق و باطل کے معرکے میں کوئی بھی مومن غیر جانبدار یا لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ حکومت پاکستان کو ایران پر حملے کی مذمت اور اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔صوبائی امیرکاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ و اسرائیل کا ایران پر مشترکہ حملہ اور سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی اہل خانہ شہادت سے ایرانی عوام کے اندر امریکہ و اسرائیل کے خلاف نفرت میں اضافہ اور طاغوتی قوتوں سے ٹکرانے کی طاقت و حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے۔ باطل نیست ونابود اور حق غالب ہوکر رہے گا۔ دنیا سے جنگیں ختم کرنے والے جھوٹے اور انسانیت کے دشمن امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرکے پوری دنیا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے والے بھی ان کے جرائم میں برابر شریک ہیں جنہیں تاریخ اور انسانیت معاف نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دے رہاہے،اس کو تاریخ میں ایک وار کرمنل کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔حکومتِ پاکستان نام نہاد بورڈآف پیس سے نکلنے کا اعلان کرے۔ ۔دریں اثناء کندھکوٹ میں گھنٹا گھر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری امداد اللہ بجارانی امیر ضلع کشمور غلام مصطفیٰ میرانی،بدین پریس کلب /ایوان صحافت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے قائم مقام امیر اللہ بچايو ہالیپوتہ، جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی علی، گل منصوری، فتح خان کھوسہ، ایازلطیف سومرو، دادو میں مقامی دفتر سے بس سٹاپ تک احتجاجی مظاہرے سے ضلعی امیر محمد موسیٰ ببر نے خطاب کیا



