اسرائیل، امریکہ کامیابی کا کھوکھلا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں، انہیں شکست ہوگی، حافظ نعیم الرحمن کا علی لاریجانی کی شہادت پر ردعمل
1گھنٹہ پہلے
اسرائیل، امریکہ کامیابی کا کھوکھلا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں، انہیں شکست ہوگی، حافظ نعیم الرحمن کا علی لاریجانی کی شہادت پر ردعمل
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیلی حملے میں ایرانی سیکیورٹی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کامیابی کا کھوکھلا تاثر دینا چاہتے ہیں، انہیں شکست ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈاکٹر لاریجانی ایک فلسفی، سیاست دان، سفارتکار اور کامیاب مذاکرات کارتھے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ ایرانی قیادت کو راستے سے ہٹا کر اپنی کامیابی کا کھوکھلا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں، ان شائ اللہ شیطانی قوتوں کو ایران میں شکست ہوگی اور بیت المقدس کی آزادی کا خواب بھی ضرور پورا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کو داخلی اختلافات ختم کرکے حقیقی دشمن کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔


