امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی بونیر آمد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
9گھنٹے پہلے
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی بونیر آمد، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت
حافظ نعیم الرحمان کا بیرسٹر گوہر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار، مرحومہ کی مغفرت اور بلندی ودرجات کے لیے دعا
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ بونیر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کی اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے مرحومہ کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس مشکل اور غمزدہ گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہر اور ان کے پورے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
اس تعزیتی دورے میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا (وسطی) کے امیر عبد الواسع بھی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ موجود تھے۔


