News Detail Banner

امریکہ اور امریکی حواری اپنی شکست تسلیم کر لیں،لیاقت بلوچ

2سال پہلے

لاہور9 اگست 2021 ئ

    نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے راولپنڈی کے سہ روزہ دورہ اور لاہور میں معروف سیاسی سماجی راہنما رانا ناظم جاوید کی نماز جنازہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی اِن شاءاللہ ملک کو سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی اور اخلاقی بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ آئین اور قرآن وسنت کی بالادستی سے انحراف کرکے حکمرانوں کی تیزیاں،چالاکیاں بے کار مشق ہے۔ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں ا ور ہر شعبہ  زندگی میں گہرے اثرات اور محبِ دین ، محبِ وطن اور اہل افراد کی ٹیم تیار کی ہے۔ 2021ءمیں ہی جماعت اسلامی 2023ءانتخابات کے لئے ملک گیر انتخابی مہم کاآغاز کر دے گی۔جماعت اسلامی کی خدمات،جدوجہد،قربانیوں کے عوام معترف ہیں۔ اِن سب جذبوں کو ترازو نشان پر ووٹ کے لئے آمادہ اور تیار کیا جائے گا۔ خواتین ، نوجوان، طلبہ ، کسان اورمزدورہراول دستہ ہونگے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا افغان عوام نے امریکہ کوشکست دے دی ہے۔ طالبان عملاً افغانستان کے بیشتر حصہ پر حکمران ہیں۔ امریکہ اور امریکی حواری اپنی شکست تسلیم کر لیں۔اپنی شکست کے مز ار پر مزید بے گناہ انسانوں کا خون نہ چڑھائیں۔ افغانستان میں اسلام کی حکمرانی اور امن واستحکام سے بھارت سَب سے زیادہ خوف زدہ ہے۔ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کی فتح اسلام آباد کی نیک نیتی اور کابل میں اسلامی حکمرانی سے یقینی ہو جائے گی۔

    لیاقت بلوچ نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن،رشوت، میرٹ کی پامالی اورسرکاری عہدوں پر تقرری کے لئے رشوت عروج پر ہے۔ بدامنی ،لاقانونیت اور قانون نافد کرنے والے اداروں کے درمیان رسہ کشی عوام کے جان ،مال، عزت کے لئے انتہائی خطرناک ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تابعدار قیادت مسلّط کر کے عملاً پورے ریاستی نظام کو ناکارہ اور بوسیدہ بنا دیا ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے دباو ¿ پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بم گرائے جارہے ہیں۔حکومت کا فرعونی لب ولہجہ سیاسی محاذ پر مایوسی،نفرت، انتہا پسندی اور مشکلات کو فروغ دے رہا ہے۔