News Detail Banner

ساری جماعتیں بیانیے کے حساب سے قوم کوفریب اور سراب دکھا رہی ہیں،امیرالعظیم

1سال پہلے


لاہور24 اپریل 2022ء

    جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ منافقت ہمارے قومی اداروں میں پھیل چکی ہے۔ ہر ادارا ہ اپنا اعتماد کھو چکا ہے لیکن اس کے باوجود وہ عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس پر اندھا اعتماد کیا جائے۔حکمران پارٹیاں ایک دوسرے کو ڈھٹائی سے للکار رہی ہیں۔ یوٹرن ابوؤ ٹرن سے جھگڑا کررہا ہے بنی گالہ کے محل والے رائیونڈ کے محل سے الجھ رہے ہیں۔ سلیکٹیڈ امپورٹڈ کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔ساری جماعتیں بیانئے کے حساب سے قوم کوفریب اور سراب دیکھا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ اور کشمورمیں ایک عوامی افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی اگر چاہیے تو رات بارہ بجے اپنی آنکھیں نہیں عدالتیں کھول کربیٹھ جاتی ہیں لیکن اگر نا چاہیے تو گارڈ فادراور سیسیلین مافیا کے مجرم چارٹر طیارے سے دن دھاڑے پتلی گلی سے نکل جائیں تو وہ عدالت تو کیا اپنی آنکھیں بھی نہیں کھولتی۔