News Detail Banner

اگر کوئی بنک حرمت سود کے تاریخی فیصلہ پر عمل درآمد کے خلاف اپیل میں گیا، تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

1سال پہلے

لاہور18 مئی 2022ء

نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے حرمت سود کے تاریخی فیصلہ پر عمل درآمد کے لیے 10مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والے علمائے امت کے اجلاس میں دو ٹوک فیصلہ کیا گیا کہ اگر کوئی بنک اس فیصلہ کے خلاف اپیل میں گیا، تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ 

منصورہ سے جاری بیان میں فرید پراچہ نے کہا کہ سود خوروں کے خلاف اللہ و رسولؐ کی طرف سے واضح اعلان جنگ ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ حبیب بنک لمیٹڈ یا کوئی دوسرا بنک اپیل کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم ان پر واضح کر رہے ہیں کہ علما کے فیصلہ کے مطابق منبر و محراب سے بنک کے بائیکاٹ کرنے اور کھاتے نکالنے کی اپیل کی جائے گی اور سود خوروں کے خلاف اللہ و رسولؐ کی اعلان کردہ جنگ میں منبر و محراب ہی تحفظ حرمت سود کے مورچے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ 32سال سے لڑی جانے والی عدالتی جدوجہد کے تاریخی نتائج کو سودخوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور فیصلے پر عمل درآمد کے لیے بھرپور تحریک اٹھائی جائے گی۔