News Detail Banner

سراج الحق کامعروف بزنس مین ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اظہار ِ تعزیت

1سال پہلے

سراج الحق کامعروف بزنس مین ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اظہار ِ تعزیت 

مرحوم کے بھائیوں اور صاحبزادوں سے ملاقا ت کی، بزنس کمیونٹی کے لیے مثالی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

لاہور30 نومبر2022ء

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر،کاٹی کے سرپرست،معروف بزنس مین ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بھائیوں ایس ایم نصیر،ایس ایم پرویز، ایس ایم جاوید، ایس ایم فرہاد اور صاحبزادوں ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان منیر اور ایس ایم عمران سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔ بزنس کمیونٹی کے لیے مثالی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی میں ا ن کا نام اور مقام بہت نمایاں تھا۔

سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، جنرل سیکرٹری منعم ظفر خان، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، محمد اقبال چوہدری بھی موجود تھے۔