JI
جماعت اسلامیپاکستان

۱۹۴۱ء سے قوم کی خدمت میں مصروف، پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی سیاسی جماعت

فوری لنکس

  • تعارف
  • قیادت
  • تاریخ
  • منشور

وسائل

  • خبریں
  • تقریبات
  • بلاگ
  • اکثر پوچھے گئے سوالات

اپڈیٹس حاصل کریں

تازہ ترین خبروں اور اپڈیٹس کے لیے سبسکرائب کریں۔

info@jamaat.org+92 51 925 0081

© 2026 جماعت اسلامی پاکستان۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

رازداری کی پالیسیشرائط استعمالسائٹ میپEnglish
پٹرولیم لیوی  کے خلاف   احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیلنے لگی

چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت بڑے شہروں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد

پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک ملک بھر میں پھیلنے لگی

پٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی احتجاجی تحریک ملک بھر میں زور پکڑنے لگی ہے۔ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج چنیوٹ بازار چوک، فیصل آباد میں جماعتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، جس سے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان 3 ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے فیصل آباد میں صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں

مزید پڑھیںمزید پڑھیں
 مزاحمت   میں زندگی ہے

بدل دو نظام

مزاحمت میں زندگی ہے

جماعت اسلامی ہمیشہ سے مظلوموں کی آواز بنی ہے۔ پاکستان کو اشرافیہ کے تسلط سے آزاد کروانے کے لیے سرگرم عمل رہی۔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور اس کے ہمنواؤں کے خلاف آواز اٹھائی۔ استحصالی آئی پی پی معاہدوں پر نظرِ ثانی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے سے لے کر ایندھن اور بجلی کے بحران کے خلاف مؤثر جدوجہد تک، جماعتِ اسلامی نے ہمیشہ اصولی اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ ہم سود سے پاک معیشت، منصفانہ ٹیکس نظام اور اشرافیہ کے تسلط سے آزاد پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ تبدیلی کا آغاز اپنے آپ سے ہوتا ہے۔ جماعتِ اسلامی میں شامل ہوں اور پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے خواب کی تعبیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ احتساب بدعنوانی کا خاتمہ انسانی

مزید پڑھیںمزید پڑھیں
عورت: نسلِ نو کی معمار

صالح معاشرت کی پہلی اینٹ

عورت: نسلِ نو کی معمار

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خاندان اسلامی معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور خواتین اس کی مضبوط بنیاد ہیں۔ جماعتِ اسلامی کا فعال شعبۂ خواتین، خواتین کی سماجی، روحانی اور معاشی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ اسلام خواتین کو عزت، وقار اور بااختیار بنانے کا درس دیتا ہے۔ ہماری مختلف فلاحی اور تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے بے شمار گھریلو خواتین کو مالی تحفظ حاصل کرنے اور اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ ہم کام کرنے والی خواتین کے حقوق، تحفظ، عزت اور باوقار مقام کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تاکہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں وہ احترام اور مواقع میسر آئیں جن کی وہ مستحق ہیں۔ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانا مالی تحفظ وراثت ميں شرعی حصہ حقوق اور

مزید پڑھیںمزید پڑھیں
فرد کی اصلاح سے قوم کی تعمیر

دلوں کی بیداری، کردار کی تعمیر

فرد کی اصلاح سے قوم کی تعمیر

حقیقی اسلامی انقلاب کا آغاز فرد کی اصلاح سے ہوتا ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی کے فکری و تربیتی لٹریچر کی روشنی میں جماعتِ اسلامی کا نظامِ تربیت ہماری دعوتی و تنظیمی جدوجہد کا بنیادی ستون ہے۔ ملک بھر میں ہزاروں مقامی حلقوں میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار دروسِ قرآن، ارکان اور کارکنان کے لیے منظم تربیتی پروگرام، اور مختلف تعلیمی و فکری اداروں کے ذریعے ہم اسلام کو ایک مکمل ضابطۂ حیات کے طور پر اپنانے کی شعوری تربیت فراہم کرتے ہیں۔ بچوں کی اخلاقی و دینی تربیت سے لے کر نوجوانوں اور بالغ افراد کی فکری و تحقیقی رہنمائی تک، ہمارا مقصد ایسی نسل تیار کرنا ہے جو دیانت، تقویٰ، اعلیٰ کردار اور قیادت کی صلاحیتوں سے آراستہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہی کا احساس رکھتی ہو۔ کردار سازی اسلامی تربیت قیادت کی

خدمت دیانت کے ساتھ

روشنی کا مینارہ، زندگی کی امید

خدمت دیانت کے ساتھ

الخدمت فاؤنڈیشن کے وسیع فلاحی نیٹ ورک کے ذریعے ہماری خدمات پاکستان کے ہر کونے اور دنیا کے مختلف خطوں تک پہنچتی ہیں۔ جماعت اسلامی کے تمام کارکنان الخدمت کے رضاکار ہیں۔ مشرق و مغرب میں، جدھر اللہ کی مخلوق پریشانی یا مشکل کا شکار ہوتی ہے، ادھر ہم پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کے علاوہ ہم غزہ، شام، میانمار اور بنگلہ دیش میں متاثرہ اور مظلوم افراد تک امداد پہنچانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں۔ انسانیت کی خدمت آفات میں امدادی سرگرمیاں عالمی فلاح و بہبود جدید طبی سہولیات سے آراستہ اسپتالوں، ملک گیر ریسکیو سروسز، یتیم بچوں کی کفالت، صاف پانی کی فراہمی اور قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی سرگرمیوں کے ذریعے ہم ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ قدرتی آفات میں الخدمت کا کردار قدرتی آفات کی صورت میں وقت کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ چاہے زلزلہ ہو، سیلاب، یا کوئی اور ہنگامی صورتحال، ہماری ریسکیو ٹیمیں اپنی جان کی پروا کیے بغیر متاثرین کو بچاتی ہیں۔ امدادی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو خوراک، پانی، اور سر چھپانے کی جگہ مہیا کی جاتی ہے۔ یہ خدمت صرف ایک کام نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں لوگوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ صحت کی بحالی کا مشن پاکستان میں صحت کے مسائل سنگین ہیں، لیکن الخدمت نے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ہسپتال، میڈیکل سینٹرز، اور موبائل کلینکس لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ بلڈ بینک اور ایمبولینس سروس بھی الخدمت کی خدمات کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے، خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ صاف پانی کی فراہمی پینے کا صاف پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن پاکستان کے کئی علاقوں میں یہ سہولت دستیاب نہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہزاروں کنویں، واٹر فلٹریشن پلانٹس، اور سولر پمپس کے ذریعے ان علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے۔ یہ کام نہ صرف بیماریوں کے خاتمے کا ذریعہ ہے بلکہ زندگی کی بہتری کی ضمانت بھی ہے۔ تعلیم سب کے لیے تعلیم وہ روشنی ہے جو ہر اندھیرے کو ختم کر سکتی ہے۔ الخدمت نے ہزاروں غریب بچوں کے لیے اسکول قائم کیے ہیں، جہاں انہیں نہ صرف معیاری تعلیم دی جاتی ہے بلکہ کتابیں، یونیفارم، اور اسکالرشپ بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس ان بچوں کی مدد کرتے ہیں جو تعلیم سے محروم ہیں، تاکہ وہ بھی ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔ یتیم بچوں کی کفالت اور آغوش الخدمت یتیم بچوں کی پرورش اور کفالت الخدمت کی اولین ترجیح ہے۔ آغوش الخدمت کے تحت یتیم بچوں کو تعلیم، رہائش، خوراک، اور تربیت کی بہترین سہولتیں دی جاتی ہیں۔ ہم ان بچوں کو ایک محفوظ اور خوشحال زندگی کا خواب پورا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مائیکرو فنانس - خود کفالت کا سفر غربت کا خاتمہ وسائل کی فراہمی کے بغیر ممکن نہیں۔ الخدمت مائیکرو فنانس پروگرام کے ذریعے ہم نے بلا سود قرضے دے کر ہزاروں خاندانوں کو خود کفیل بنایا ہے۔ یہ قرضے چھوٹے کاروبار شروع کرنے یا موجودہ روزگار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں، اور یوں خوشحالی کے خواب کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے بنو قابل پروگرام پاکستان کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ 'بنو قابل پروگرام' نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کورسز کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند اور خود کفیل بنایا ہے۔ یہ پروگرام لاکھوں نوجوانوں کے لیے روشنی کی ایک کرن ہے، جو انہیں بہتر زندگی کی جانب لے جا رہا ہے۔ سماجی خدمات اور راشن پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن صرف خوراک اور کپڑوں کی فراہمی تک محدود نہیں، بلکہ ہر تہوار پر ضرورت مندوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ ماہانہ راشن کی تقسیم ہو یا عید پر تحائف، الخدمت ہر موقع پر ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ آپ کے تعاون سے ممکن ہوا۔ الخدمت فاؤنڈیشن آپ کے عطیات، زکوٰۃ، اور صدقات کی بدولت ہی لاکھوں زندگیاں

حرفِ وفا، حرفِ عمل

دیانت، خدمت اور بہترین کارکردگی کی روشن روایت

حرفِ وفا، حرفِ عمل

جہاں بھی جماعتِ اسلامی کو عوام کی خدمت کا موقع ملا، وہاں عوامی فلاح اور ترقی کو ترجیح دی گئی۔ ہماری سیاسی تاریخ کرپشن کے الزامات سے پاک ہے، جو دیانت دار قیادت اور امانت دار طرزِ حکمرانی کا واضح ثبوت ہے۔ کراچی میں جماعتِ اسلامی کے میئرز کے دورِ ترقی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں ہمارے منتخب عوامی نمائندوں کی مثالی خدمات، اور خیبر پختونخوا میں جماعتِ اسلامی کے سابق وزراء کی عوامی خدمت اس بات کی گواہ ہے کہ ہم عوام کے وسائل کو امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔ ہم شفافیت، دیانت دار حکمرانی اور عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرتے ہیں اور عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ دیانت دار قیادت شفاف اور صاف حکمرانی

مزید پڑھیںمزید پڑھیں

شررِ بیداری: تحریکی جھلکیاں

دعوت، تزکیہ اور تعمیرِ معاشرہ

جماعتِ اسلامی محض ایک روایتی سیاسی جماعت نہیں، بلکہ انبیاء کے منہج پر برپا اقامتِ دین کی انقلابی تحریک ہے، جس کا ہدف فکری بیداری اور عوامی خدمت کے ذریعے معاشرے کی ہمہ گیر اخلاقی، سماجی اور دینی تعمیرِ نو ہے۔

قرآن و سنت کی دعوت کو لے کر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ

وہ امانت جو ہمارے کاندھو ں پر ہے

جماعت اسلامی کا قیام اس جدوجہد کو ایک منظم، پرامن، آئینی اور اجتماعی انداز میں استوار کرنے کے لیے عمل میں آیا۔ اس کا بنیادی ہدف اقامتِ دین ہے: یعنی اسلام کو اس کی تمام تر جامعیت کے ساتھ فرد اور خاندان، معاشرے اور…

شامل ہوں تفصیل ملاحظہ کریں

ہمارا لائحہ عمل: انفرادی اصلاح سے اجتماعی انقلاب تک

تطہیر ِافکار اور صالح افراد کی تربیت سے شروع ہونے والا ایک جامع و مربوط منصوبہ، جو عوامی خدمت اور معاشرتی اصلاح کے راستے بالآخر ایک عادلانہ اسلامی نظامِ حکومت کے قیام پر منتج ہوتا ہے۔

تطہیر و تعمیرِ افکار

باطل رسوم و نظریات کا محاکمہ کرتے ہوئےاسلام کی شاہراہِ مستقیم کو یوں نمایاں کرنا کہ یہ فکری تبدیلی انسانی زندگیوں کا رخ موڑ دے

تنظیم و تربیت

معاشرے کے بکھرے ہوئے صالح عناصر کو ایک مرکز پر منظم کرنا اور ان کی ایسی ذہنی و اخلاقی تربیت کرنا جو نظام کی تبدیلی کا بوجھ اٹھا سکے

معاشرتی اصلاح

منظم حکمتِ عملی کے تحت تعمیری پروگراموں کے ذریعے سوسائٹی کے ہر طبقے کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنا

اصلاحِ نظام

مسندِ اقتدار سے بگاڑ کا خاتمہ کرنے اور صراطِ مستقیم پر مبنی صالح نظام جو ایسے معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ بنے، جہاں اللہ کا قانون غالب ہو

  • تطہیر و تعمیرِ افکار

    باطل رسوم و نظریات کا محاکمہ کرتے ہوئےاسلام کی شاہراہِ مستقیم کو یوں نمایاں کرنا کہ یہ فکری تبدیلی انسانی زندگیوں کا رخ موڑ دے

  • تنظیم و تربیت

    معاشرے کے بکھرے ہوئے صالح عناصر کو ایک مرکز پر منظم کرنا اور ان کی ایسی ذہنی و اخلاقی تربیت کرنا جو نظام کی تبدیلی کا بوجھ اٹھا سکے

  • معاشرتی اصلاح

    منظم حکمتِ عملی کے تحت تعمیری پروگراموں کے ذریعے سوسائٹی کے ہر طبقے کی دینی و معاشرتی اصلاح کرنا

  • اصلاحِ نظام

    مسندِ اقتدار سے بگاڑ کا خاتمہ کرنے اور صراطِ مستقیم پر مبنی صالح نظام جو ایسے معاشرے کی تشکیل کا ذریعہ بنے، جہاں اللہ کا قانون غالب ہو

اقدامات برائے معاشرتی بہبود

اسلامی فکر کے مطابق ہمدردی، خدمتِ خلق، عدل و احسان کی بنیاد پر فلاحی منصوبے معاشرے کی اصلاح کا اہم ذریعہ ہیں۔

غزہ کی تعمیر نو

غزہ کی تعمیر نو

الخدمت کے ساتھ غزہ میں 22 لاکھ زندگیوں کی بحالی میں مدد کریں

غزہ کی تعمیر نو

25 ماہ کے تباہ کن انسانی بحران کے بعد غزہ ایک اہم موڑ پر ہے۔ 22 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی عام زندگی کی طرف لوٹنے کا تصور کر رہے ہیں، اس لیے..

  • وسیع پیمانے پر انسانی امداد
  • غذائی تحفظ
  • صاف پانی تک رسائی
بنو قابل

بنو قابل

مہارت اور صلاحیت کی ترقی

بنو قابل

قرضوں پر چلنے والی معیشت میں ہم خود انحصاری کا انتخاب کرتے ہیں۔ بنو قابل ہمارا فلیگ شپ اقدام ہے جس کے تحت 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مارکیٹ..

  • فری لانسنگ اور آئی ٹی
  • پیشہ ورانہ تربیت
  • کاروباری صلاحیت
Z-Connect

Z-Connect

نوجوانوں کی شمولیت کا پورٹل

Z-Connect

Z-Connect محض ایک پلیٹ فارم نہیں، بلکہ قومی تعمیر نو کے لیے پرعزم نوجوان شہریوں کی ایک تحریک ہے۔

  • افرادی قوت کو بااختیار بنانا
  • قومی نیٹ ورک
  • کاروباری صلاحیت اور انکیوبیشن
اجتماعی قربانی

اجتماعی قربانی

سنت ابراہیمی کی ادائیگی آسانی کے ساتھ

اجتماعی قربانی

عیدالاضحیٰ عبادت، قربانی اور ایثار و تقسیم کا موقع ہے۔ جماعتِ اسلامی اپنے دیرینہ اجتماعی قربانی پروگرام کے ذریعے خاندانوں کو اطمینان، سہولت..

  • جانوروں کی خریداری اور انتظام
  • شرعی تقاضوں کے مطابق قربانی کا اہتمام
  • ذبح اور گوشت بنانے کے انتظامات
میرا برانڈ پاکستان

میرا برانڈ پاکستان

پاکستانی بنو پاکستانی خریدو

میرا برانڈ پاکستان

"میرا برینڈ پاکستان" بنیادی طور پر پاکستانی مقامی برانڈز، صنعت کاروں، کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس اور صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ایک..

جماعت اسلامی کی تاریخ

حلقہ جاتی قیادت

تنظیمی اکائیاں

پاکستان صوبائی قیادت نقشہ

0 انتظامی ڈویژن

  • پنجاب

    ۴ اکائیاں

  • کے پی کے

    ۴ اکائیاں

  • سندھ

    ۲ اکائیاں

  • بلوچستان

    ۱ اکائی

  • آزاد کشمیر و گلگت

    ۱ اکائی

  • وفاقی

    اسلام آباد

کوئی صوبہ منتخب نہیں

برادرتنظیمات

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان

پیما

پیما

جے آئی یوتھ

جے آئی یوتھ

آئی جے ٹی

آئی جے ٹی

جے آئی خواتین

جے آئی خواتین

جے ٹی اے

جے ٹی اے