News Detail Banner

کیا کہ کیا پاکستانی ہمیشہ سیکیورٹی رسک پر زندگی گزاریں گے؟سراج الحق

3مہا پہلے

لاہور 02جنوری 2024ء

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار وہی پارٹیاں ہیں جنھوں نے ایک بار نہیں بار بار حکومت کی، آزمودہ حکمران پھر چاہتے ہیں کہ 8فروری کو لوگ انھیں ووٹ دیں، حکمران طبقات نے اپنے بھائیوں، بیٹوں، بیٹیوں، رشتے داروں میں ٹکٹ تقسیم کیے، ان کی پارٹیاں خاندانی پراپرٹی اور یہ کارکنوں کو ذاتی غلام سمجھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے، سانپوں کو مزید دودھ پلایا گیا تو یہ اژدھے بن جائیں گے، پاکستانی روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کے لیے ترازو پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر جاوید قریشی کی اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر ضلع نصراللہ رندھاوا، کاشف چودھری،عبدالرزاق عباسی و دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ آج ملک میں ادارے کمزور، معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار، بچے تعلیم سے محروم ہیں تو اس کا ذمہ دار عام پاکستانی نہیں بلکہ وہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دارہیں جنھوں نے سالہاسال حکومت کی۔ ن لیگ نے پنجاب میں 25سال، پیپلزپارٹی سندھ میں 15برس تو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں 10برس حکومت کی، بلوچستان اور مرکز میں بھی یہی پارٹیاں اقتدار میں رہیں۔ قوم سوال پوچھتی ہے کہ ان حکمرانوں نے عوام کے لیے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ وسائل کے باوجود آج ملک پر 80ہزار ارب کا قرضہ ہے، ہر پاکستانی پونے تین لاکھ کا مقروض ہے، دس کروڑ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، سالانہ پانچ ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، حکمران طبقات کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن و امان نہیں، روزانہ دہشت گردانہ حملے ہوتے ہیں، پرویز مشرف کی حکومت سے لے کر آج تک ملک میں امن قائم نہیں ہوا، یہ وہ حکمران ہیں جو امریکی صدر سے ہاتھ ملا کر فخر محسوس کرتے ہیں، لیکن اس سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات تک کرنے کی جرأت نہیں کی، یہ انڈیا کے خوف سے کشمیر کا نام نہیں لیتے، انھوں نے واشنگٹن کے دباؤ میں آ کر اہل فلسطین کے لیے آواز بلند نہیں کی، حکمران پارٹیوں پر مافیاز سرمایہ کاری کرتے ہیں اور بعد میں کئی گنا وصول کیا جاتا ہے، ان کی وجہ سے سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں، 80فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے، ملک میں بے یقینی اور خوف کی فضا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی ہمیشہ سیکیورٹی رسک پر زندگی گزاریں گے؟

امیر جماعت نے کہا کہچ، یہ ایکڑوں پر محیط سرکاری محلات میں رہتے ہیں جہاں سیکیورٹی پر سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہیں، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،سٹریم کرائم ہو رہے ہیں، لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ قوم ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کر سکتی ہے، عوام 8فروری کو جماعت اسلامی پر اعتماد کرے،وعدہ کرتا ہوں کہ اقتدار میں آ کر ملک میں امن قائم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اورزرعی زمینیں دی جائیں گی، تعلیم کو لازمی قرار دیں گے، شہریوں کے لیے تعلیم اور صحت کی سستی اور بہترین سہولیات یقینی بنائیں گے، سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ 76برسوں سے ملک کو لوٹا جا رہا ہے، عوام 8فروری کو کرپشن کے خاتمے کی بنیاد رکھیں گے۔