News Detail Banner

لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکسیتان کا لاہور ہائی کورٹ میں خطاب

16گھنٹے پہلے

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کو فی الحال شکست ہوئی ہے۔ عالم اسلام کو عسکری اقتصادی علم، ٹیکنالوجی کے میدان میں اکھٹا ہونا ہوگا۔ ایران پاکستان کے درمیان بڑے استحکام کی ضرورت ہے۔ اب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ غزہ میں 60ہزار افراد شہید ہوئے، غزہ کے عوام نے قربانیاں دے کر دنیا میں بیداری پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی قیادت اور عوام نے امریکی اسرائیلی حملے میں جرات و استقامت دکھائی ہے، حماس نے اسرائیلی منصوبے کو ملیامیٹ کر دیا۔لیاقت بلوچ کا لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، آواز خلق اور ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی شہدا ہال لاہور ہائی کورٹ میں بعنوان امریکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ اور پاکستان کیلئے خطرات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اصغر مسعودی ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ملک آصف نسوانہ،صدر لاہور بار ایسوسی ایشن مبشر رحمن چوہدری، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ اور اسلم زار ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔