امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ کے علاقہ میلہ گراونڈ صدیق آبادبم دھماکہ کی شدید مذمت
10گھنٹے پہلے

امیر جماعت پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ کے علاقہ میلہ گراونڈ صدیق آبادبم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل سلطان،تحصیلدار وکیل اورباجوڑ پولیس کے اہلکاروں کے لواحقین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے بلندی ئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے منصورہ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ باجوڑ کو ایک بار پھر دہشت گردوں نے اپنے نشانے پر لے لیا ہے،لوگوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکا جارہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں باہم دست و گریبان ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور امن و امان قائم کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا تاکہ باجوڑ سمیت خبیر پختونخواہ میں بد امنی کی اس نئی لہر کو بڑھنے سے روکا اور امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔