News Detail Banner

متحدہ مجلس عمل کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ مجلس قائدین کا اجلاس 16 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا

1سال پہلے

لاہور08 مئی 2022ء

    نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ مجلس قائدین کا اجلاس 16 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے. صدر ابوالخیر زبیر نے دعوت نامہ اور ایجنڈہ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے. صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور لیاقت بلوچ کے درمیان رابطہ پر طے کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی کردار، سیاسی، معاشرتی، ریاستی، سماجی اور تہذیبی وجود کو حقیقی خطرات لاحق ہوگئے ہیں. مذہبی محاذ پر اکابر علما نے فرقہ پرستی، شدت پسندی اور نفرتوں پر محنت اور دانشمندی   سے قابو پایا لیکن اب سیاسی محاذ کا اندرونی گند سکرینوں، چوکوں چوراہوں اور شاہراہوں پر آگیا ہے. سیاسی محاذ پر شدت، عدم برداشت، انتہاپسندی، بدتہذیبی اور پگڑی اچھال اوٹ پٹانگ بیان بازی سے حالات انتہائی گھمبیر بنادیے گئے ہیں.

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ سپریم کونسل کی مجلس قائدین (سپریم کونسل) ملک میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت، قومی سلامتی کے خلاف بیرونی قوتوں کے بڑھتے اثرات، سیاسی محاذ پر شائستگی، برداشت اور احترام باہمی کے لیے قائدین کا وفد تشکیل دیا جائے گا جو دینی، قومی قیادت سے اقات کرے گا. منبر و محراب، دینی قیادت کا یہ شرعی، اخلاقی اور ملی فرض بنتا ہے کہ تماشائی بننے اور پوری قوم کو تماشا بنانے کی بجائے حالات کو سنبھالا جائے. آزاد، باوقار اسلامی ریاست کا وجود بحال برقرار رکھنا ہی سب کا مشترکہ مفاد ہے. قومی دینی قیادت نے ماضی میں بھی پوری قوم کو 22 نکات پر متحد کیا. عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور ریاستی مذہب اسلام کے تحت قرآن و سنت کو آئین کا حصہ بنانے کی کامیاب جدوجہد کی. اور جب مساجد، مدارس، خانقاہیں، امام بارگاہیں آگ اور خون کا شکار کردیے گیے تو اس وقت بھی زعماء  ملت اکابر دینی قیادت نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا ماحول پید کیا. ملی یکجہتی کونسل کی قیادت سیاسی محاذ پر بھی وحدت اسلامی، باہمی احترام، رواداری، باہمی برداشت اور قومی سطح پر کور ایشوز کے حل کے لیے قومی دینی کردار ادا کرے گی