News Detail Banner

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ ہالہ مدرسہ کے شیخ الحدیث مولانا آغا محمد کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے۔

2مہا پہلے

لاہور22 ستمبر2022ء

نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے منصورہ ہالہ مدرسہ کے شیخ الحدیث مولانا آغا محمد کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے۔ راشد نسیم نائب قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ عبدالوحید قریشی، مہتمم مدرسہ مولانا احسن بھٹو، ضلعی نائب امیر مولانا ایاز اصلاحی اور حافظ نصراللہ بھٹو کے ہمراہ تعزیت کے لیے مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔ انھوں نے اس موقع پر مولانا آغا محمد کی دینی خدمات پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا آغا محمد گزشتہ ساٹھ سال سے مدرسہ سے وابستہ اور ان کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہزاروں شاگرد ہیں۔

مزید برآں راشد نسیم نے حیدرآباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم راؤ مسعود علی خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ نائب قیم جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد مسلم،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد، قیم جماعت اسلامی حیدرآباد ظہیر احمد اور دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔